ناقص غذائیت کی روک تھام کا عہد کریں - اُردُو Urdu

 Home / Poshan Videos / ناقص غذائیت کی روک تھام کا عہد کریں / اُردُو



Previous

Download for Laptop | Tablet | SmartPhone | BasicPhone

Install HealthPhone Poshan Mobile App in Urdu

Install Poshan Urdu mobile app

This app works offline; all videos are included within the app.

ناقص غذائیت کی روک تھام کا عہد کریں - اُردُو Urdu

خواتین یہ عہد کریں کہ جب ان کی بہوئیں ماں بنیں گی، تو وہ ان کے آرام کا پورا دھیان رکھیں گی، انہیں ہری پتے والی سبزی، دال، انڈے، دودھ اور پھل وغیر کی شکل میں غذائیت سے بھر پور خوراک دیں گی۔

نوجوان یہ عہد کریں کہ وہ حمل کے دوران اپنی بیویوں کا اچھی طرح خیال رکھیں گے۔ وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ وہ وقت پر کھانا کھائیں اور اچھی نیند سوئے۔ ساتویں مہینے کے بعد سے، وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ان کا بچہ غذائیت سے بھر پور خوراک کے ساتھ ساتھ ماں کا دودھ بھی پیتا رہے۔

خواتین یہ عہد کریں کہ وہ نوزائیدہ بچے کو اپنا پہلا گاڑھا دودھ (کولوسٹرم) پلائیں گی، اور پہلے چھ مہینوں تک وہ اپنے بچے کو صرف اپنا دودھ ہی پلائیں گی۔ جب ان کا بچہ ساتویں مہینے میں داخل ہوگا، تو وہ ماں کے دودھ کے ساتھ ساتھ انہیں گھر میں بنا ہوا غذائت سے بھر پور کھانا بھی کھلائیں گی۔

18 برس سے کم عمر کی لڑکی جسمانی اور ذہنی طور پر ایک ماں کی ذمہ داریاں نبھانے کے لئے تیار نہیں ہوتی ہے۔ ایسی صورتحال میں، اس کے بچے کو ہمیشہ ناقص غذائیت کا خطرہ لاحق ہوتا ہے۔ اسی لئے، براہ کرم، 18 برس سے کم عمر میں اپنی بیٹی کی شادی کا خیال بھی دل میں نہ لائیں۔

والدین یہ عہد کریں کہ وہ اپنی بیٹیوں کی شادی 18 برس سے کم عمر میں نہیں کریں گے۔ اور اس کے ساتھ ساتھ، وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ مستقبل میں پیدا ہونے والا اس کا بچہ ناقص غذائیت سے محفوظ ہوگا۔

نوجوان یہ عہد کریں کہ وہ 18 برس سے کم عمر لڑکی سے شادی نہیں کریں گے تاکہ مستقبل میں ہونے والا ان کا بچہ ناقض غذائیت سے محفوظ رہے۔

سرپنچ (گاؤں کی خاتون سربراہ) یہ عہد کریں کہ وہ اپنے گاؤں میں 18 برس سے کم عمر کی لڑکی کی شادی روکیں گی، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ان کے گاؤں کا کوئی بھی بچہ ناقص غذائیت سے پریشان نہ ہو۔

اس ویڈیو کا مقصد ناقص غدائیت کی علامات اور بھیانک نتائج کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور کمیونٹی کو کارروائی کی ترغیب دینے اور ناقص غذائیت کی روک تھام کے لئے کی جانے والی آسان چیزوں کی وضاحت کے لئے تیار کیا گیا ہے۔

اسے مجموعی طور پر کمیونٹی کے لئے تیار کیا گیا ہے۔

پیش کردہ: Ministry of Women and Child Development، حکومت ہند بہ تعاون UNICEF اور دیگر ترقیاتی پارٹنرز۔

 
  • Indian Academny of Pediatrics
  • HealthPhone
  • Vodafone India
  • Ministry of Women and Child Development
  • UNICEF India

About IAP HealthPhone

An initiative of HealthPhone™, conducted under the aegis of Indian Academy of Pediatrics, in partnership with the Ministry of Women and Child Development, UNICEF, Aamir Khan and with support from Vodafone.

The objective of this nationwide campaign against malnutrition is to address issues of status of women, the care of pregnant mothers and children under two, breastfeeding and the importance of balanced nutrition and health. The focus is on women between 13 and 35 years of age and their family members.


Read more